کرائمز

گوجر خان:رکشے کو راستہ نہ دینے پر تین افراد قتل

گوجر خان : راولپنڈی کے نواحی علاقے گوجر خان بوچیال میں رکشے کو راستہ نہ دینے پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ گوجر خان کے نواحی گاؤں بوچیال میں ٹریکٹر اور رکشہ میں سوار افراد کے درمیان راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا جس کے بعد رکشہ میں ...

Read More »

خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 15 مسافر زخمی

میانوالی :  مسان ریلوے سٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی جبکہ ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔ 2 روز قبل ہی میانوالی کیلئے چلائی جانے والی ریل کار بھی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواح میں مسان ریلوے سٹیشن کے قریب پشاور جانے والی خوشحال خان ...

Read More »

سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو فوری طلب کرلیا۔

لاہور: سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت شروع ہوتے ہی چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ...

Read More »

پی ٹی آئی حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کے لیے پراسکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی کوکارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹرکی تقرری کے لیے ...

Read More »

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نومولود بچے کی پراسرار گمشدگی

پشاور:  پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نومولود بچے کی پراسرار گمشدگی، میڈیا کے پہنچنے پر بچہ مل گیا۔ انتظامیہ نے ایک بچی کے والدین کا غلطی سے بچے کو لے جانے کا دعویٰ کیا۔ پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوپہر کے وقت انکیوبیٹر سے ایک دن کا نومولود بچہ پراسرار طور پر غائب ہو گیا، ...

Read More »

درہ آدم خیل میں کوئلےکی کان میں دھماکا، 9 کان کن جاں بحق

کوہاٹ : درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ...

Read More »

بورےو الا بیوٹی پار لر کی آ ڑ میں بیر ون ملک زنا کاری کے لئے لڑکیوں کی سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب

بورےوالا(ثاقب سہیل وٹو سے ) بورےو الا بیوٹی پار لر کی آ ڑ میں بیر ون ملک زنا کاری کے لئے لڑکیوں کی سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب ۔ ایک لڑکی گروہ کے چنگل سے فرار ہو کر پاکستان پہنچ گئی ۔ ملزمان کے خلاف کا روائی کے لئے درخواست دائر ۔ ملازمت کا جھانسہ دے کر پا کستا ...

Read More »

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رات گئے جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، لاہوراور گردہ نواح کے لوگوں کو جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور گردہ و نواح کے لوگوں کو ہزاروں کی تعداد میں جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا ہے،ڈی جی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے جعلی فیکٹری پر چھاپہ ،معروف برانڈز کی بڑے پیمانے پر جعلی بوتلیں تیار کرنے والی انسان دشمن فیکٹری کو سیل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ...

Read More »

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی: کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں گھرسے خاتون سمیت 2 افرادکی لاشیں ملی ہیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکی عمیراورعصمت کے نام سے شناخت ہوئی ہے،دونوں کوغیرت کے ...

Read More »

ساہیوال:نامعلوم افرادنے مبینہ طورپرخواجہ سراکوپٹرول چھڑک کرزندہ جلادیا

ساہیوال:  نامعلوم افرادنے مبینہ طورپرخواجہ سراکوپٹرول چھڑک کرزندہ جلادیاہے،لاہور منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ہے۔  ساہیوال میں نامعلوم افرادنے مبینہ طورپرخواجہ سراکوپٹرول چھڑک کرزندہ جلادیاہے جو تشویشناک حالت میں لاہورمنتقلی کے دوران راستے میں دم توڑگیا،خواجہ سراکی شناخت نہ ہوسکی ہے،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعدمیونسپل کارپوریشن کے حوالے دی ہے۔ Share on: WhatsApp

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow