بریکنگ نیوز
بھارتی پنجاب نے اپنی 11 ہزار ایکڑ زمین پاکستان کو دینے کی پیشکش کردی - چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے سکھوں کے روحانی پیشواء بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ واقع کر تا ر پور علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے میں پاکستان کو 11ہزار ایکڑ ا ر ا ضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت ا ب اس پیشکش ...شہبازشریف ایماندارہیں تو (ن) لیگ میں کوئی کرپٹ نہیں ہے، شیخ رشید - لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف ایماندار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام چور، ...پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار - ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد ...127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے - لاہور : ہندو مذہب کے تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لیے بھارت سے پاکستان آئے 127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمدطارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی و یگر نے مہمانوں کوخصوصی ...شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات - اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف سے ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے ...

عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جس کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی، عمران خان نے ذرائع آمدن میں زراعت، تنخواہ، پینشن اور بنک منافع ظاہر کیا جب کہ عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے بھی مالک ہیں، اس کے علاوہ عمران خان نے گزشتہ سال اپنی آمدن پر 1لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔عمران خان نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی ہیں، عمران خان نے 2015 سے 2018 کے دوران 28 غیر ملکی دورے کیے جن میں سے زیادہ تر دورے اسپانسرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بیٹوں کو زیر کفالت ظاہر کیا جب کہ اہلیہ اور بچوں کے نام پر کوئی اثاثہ نہیں۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق عمران خان کو گزشتہ سال زرعی زمین پر 23 لاکھ 60 ہزار آمدن ہوئی اور انہوں نے 18 لاکھ 991 روپے تنخواہ بھی وصول کی، عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی اور زیورات نہیں جب کہ ان کے زیر استعمال فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے اسلام آباد میں 2 فارن کرنسی اکاؤنٹ ہیں جس میں سے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 78 ہزار 760 ڈالر اور دوسرے میں 1470 ڈالر ہیں۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس کے لیے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جو اثاثے ظاہر کیے ہیں ان میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی، بلٹ پروف گاڑیاں، اسلحہ اور گھوڑے بھی شامل ہیں۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، آصف زرداری پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹیز کے مالک ہیں جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں حصہ دار بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی کے شہر الصفا میں ایک پراپرٹی سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک پلاٹ بھی ان کی ملکیت میں ہے۔آصف زرداری کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے، یہ سب گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ گھوڑوں اور مویشیوں کی مالیت 9کروڑ ہے جب کہ ایک کروڑ 29لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ ہے۔ آصف زرداری نے لینڈ مارکس میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے جبکہ 8لاکھ 90ہزار روپے کی سرمایہ کاری اپارٹمنٹ میں ہے۔سابق صدر نے زرداری گروپ (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور پارک لین ای اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 10 لاکھ 7 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ زرداری گروپ کو 45لاکھ روپے ادھار بھی دیے ہیں۔ آصف زرداری کے پاس 20 کروڑ 90لاکھ روپے نقد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کلفٹن میں 2 پراپرٹیز ہیں جب کہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں بنگلہ اور نواب شاہ میں ایک گھر ہے۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری نواب شاہ، ٹنڈو الہیار اور لاڑکانہ میں زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ نواب شاہ، بدین، ماتلی، ٹنڈوالہیار میں 7 ہزار 4 سو ایکڑ زرعی اراضی لیز پر بھی حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow