بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

نواز شریف کی زندگی بھرنااہلی کافیصلہ قبول ہے ، وزیراعظم

جلال پور پیروالہ : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زندگی بھرنااہلی کافیصلہ قبول ہے لیکن جولائی میں عوام کا فیصلہ نواز شریف ہی کے حق میں آئے گا۔جلال پور پیر والہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں کام شروع کرتی تھیں تومکمل نہیں کرتی تھیں، (ن) لیگ کی حکومت منصوبے شروع بھی کرتی ہے اور مکمل بھی کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ حکومتوں کے منصوبے بھی مکمل کیے ہیں، لوگ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور سندھ میں آصف زرداری کا کام دیکھ لیں اور پنجاب میں شہباز شریف کا کام دیکھ لیں، فرق سب کو نظر آتا ہے۔نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن سے چند ماہ پہلے پریس کانفرنس کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، وفاداریاں بدلنے کا زمانہ چلا گیا ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کو جولائی میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کیا سوچتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی سے بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے قرارداد منظور کرائی، آئین میں ترمیم کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی، آئین میں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہوتی ہے، نئے صوبے بھی اتفاق رائے سے بنانے ہیں، اس کا فیصلہ کوئی ایک جماعت کرسکتی ہے نا کرنا چاہیے، لوگ ہزارہ اورجنوبی خیبر پختونخوا صوبے کی بھی بات کرتے ہیں، صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی، تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں مذاکرات کریں اور ایک فیصلہ کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف جمہوریت اور عوام کے فیصلے پر چلے گا، سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہوں گے، سیاست کے فیصلےعدالتوں سے ہونا اچھی روایت نہیں، گزشتہ روز عدالت سے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آیا، ہمیں نواز شریف کی زندگی بھر نااہلی کا فیصلہ بھی قبول ہے، جولائی میں نوازشریف کےحق میں فیصلہ آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow