بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

عدلیہ اور فوج کے خلاف بولنا شریف خاندان نے وطیرہ بنا رکھا ہےچودھری پرویزالٰہی

گجرات:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اگر ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ ہے تو ن لیگ میں موجود مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوں جائیں،عدلیہ اور فوج کے خلاف بولنا شریف خاندان نے وطیرہ بنا رکھا ہے، پچھلے 10 سال میں انہوں نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا، ہر ادارہ کا بیڑہ غرق کر دیا، گندم کی فصل آنے والی ہے تو ن لیگی ٹھگ بھی کسانوں کو ٹولنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، عوام کی دعائوں سے اب یہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، ان کی وجہ سے سارے پنجاب کو ہمارے پانچ سالہ دور کی یاد بار بار آتی رہی۔ گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم شریف برادران کی رَگ رَگ سے واقف ہیں، ن لیگی ارکان اسمبلی ان کے خلاف بات نہیں کر سکتے،اِنہوں نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال میرے نام کی تختی کی وجہ سے آپریشنل نہیں کیا جبکہ چیف جسٹس اورعمران خان نے بھی اپنے دوروں میں اسے چلانے پر زور دیا، ہسپتال چالو نہ ہونے سے ہونے والی بے شمار اموات کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، اپنے پانچ سالہ دور میں ہم نے 1122، فری تعلیم، ہیلتھ سمیت بہت سے عوامی فلاحی کام کیے جبکہ شہبازشریف کی اورنج ٹرین اور جنگلہ بس سروس سے چند افراد کے سوا کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو یہی تکلیف ہے کہ پرویزالٰہی نے عام اور غریب آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے جبکہ اِنہوں نے ہر سکیم اور منصوبہ میں فنڈز ہڑپ کیے،اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو پنجاب حقیقی معنوں میں ملک کا بڑا بھائی بن کر دکھائے گا،ہمارے خشک دریاؤں میں پانی ہو گا، نوازشریف کہتے ہیں کہ سات بندوں والا بلوچستان کا وزیراعلیٰ کیسے بن گیا؟ انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ میں ایک ووٹ سے چیئرمین ضلع کونسل گجرات بنا تھا، نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف پانچ بار اور عدلیہ کے خلاف تین بار لڑائی کی، باپ بیٹی اب بھی روزانہ عدلیہ اور فوج پر حملے کر رہے ہیں،ہماری ایسے متکبر اور کینہ پروروں سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، جس دن یہ سارے چلے جائیں گے ملک کی بہتری شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  یہ شریفوں کی نحوست کے آخری ایام ہیں، میرے دور حکومت میں پنجاب ایک سرپلس صوبہ تھا، شہبازشریف نے اسے مقروض بنا دیا ،رہی سہی کسر اسحاق ڈار نے پوری کر دی اور معیشت برباد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو دیوالیہ پن کے قریب کھڑا کر دیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں گندم کی فصل تیار کھڑی جبکہ گودام ابھی پہلی فصل سے بھرے پڑے ہیں،ریلوے ہو یا پی آئی اے ن لیگ نے تمام اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، شہبازشریف نے جگہ جگہ قبضہ گروپ پیدا کر دئیے ہیں، جونیئر افسروں کو سینئرز کی جگہ تعینات کر کے بیوروکریسی کو بھی بدظن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا سربراہ نااہل ہو اس جماعت کا کیا مستقبل ہو سکتا ہے؟ یہ آپ کو پتہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow