بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

افغانستان سے پاکستانی حدود میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 5 زخمی

راولپنڈی : افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے افغان شہری آبادی کو نقصان کے خدشہ کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب پولیٹیکل حکام کے مطابق فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow