بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کامیاب رہی ہے: جسٹس(ر) جاوید اقبال

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کامیاب رہی ہے ، انہوں نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جو حکمت عملی واضع کی چھ ماہ کے دوران اس کے مثبت نتائج آئے ہیں اور یہ قوم کی آواز بن چکی ہے ۔اپنے  ایک بیان میں  انہوں نے کہاکہ نیب کسی دباؤ  اور فیورٹ ازم کے بغیر انسداد بدعنوانی کیلئے اقدامات کررہا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم نیب کی کوششوں کی تعریف کررہی ہے، ہماری کارکردگی کے باعث نیب کی شان وشوکت بحال ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کے الزامات پر سیاست دانوں ، بیورکریٹ اور سابق فوجی افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے ،ان بالاامتیاز کارروائیوں کے باعث نیب شان وشوکت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ بدعنوان عناصر کو گرفتارکرکے ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانا نیب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں ایک سوستانوے بدعنوانی کے ریفرنس دائر کیئے ہیں جو کہ میگامقدمات کی تحقیقات میں نمایاں کارکردگی ہے کیونکہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف کارروائی کرنا بہت مشکل ہے اوراس کیلئے کئی سال کا عرصہ درکار ہے تاہم جب آپ کا مقصد اورمشن واضح ہو تو پھر سب کچھ ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں دو سوچھبیس ملزموں کو گرفتارکیا ہے ، پچپن شکایات کی جانچ پڑتال ، انتالیس انکوائریاں اور تینتیس انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے جبکہ ستائیس ملزموں کو متعلقہ احتساب عدالتوں نے سزا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نہ صرف تمام علاقائی بیورکی باقاعدہ کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے بلکہ ہرمہینے کی آخری جمعرات کو علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرزجنرل کی جانب سے بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیتا ہے اس وجہ سے نیب کو موصول ہونے والی شکایات کو گزشتہ سال11اکتوبر2017سے 2015 اپریل 2018 کے اس عرصہ کے مقابلے میں دوگنا ہے ۔ ان اعدوشمار سے ظاہرہوتا ہے کہ نیب کے تمام افسران محنت اور شفافیت سے بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow