بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

بیوی کی نازیبا وڈیو اپ لوڈ کرنے والا پنجاب پولیس کا ایس پی اشتہاری قرار

لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اپنی بیوی کی نازیبا وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے پنجاب پولیس کے ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب پولیس کےمعطل ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کر لیا اور اس کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔جنید ارشد کی بیوی نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی جس پر اس نے بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کے لیے اپنے دوست کی مدد سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا، اس فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے وہ بیوی کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا اور اسے بیوی کے گھر والوں کو بھجواتا تھا۔جنید ارشد کی بیگم نے اپنے خلاف ہونے والی اس قبیح حرکت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی۔ایف آئی اے کو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس سارے کھیل کا اصل محرک کوئی اور نہیں بلکہ جنید ارشد ہی ہے، ایف آئی اے نے ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ عدالت سے ان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم عدالت سے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow