32خواتین ،21ماؤں سمیت 6500فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید

رام لہ(72نیوز ایچ ڈی )اس وقت 6500 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ ان میں سے بعض نے تو 30 برس سے زیادہ عرصہ قید میں گزار لیا  عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 62 خواتین قیدی ہیں جن میں 21 مائیں بھی ہیں، ان کے علاوہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے 7 ارکان اور انتظامی طور پر حراست میں لیے گئے 500 ایسے افراد ہیں جن پر کوئی الزام نہیں اور انہیں اسرائیلی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔اسرائیلی جیلوں میں 119 صحافی بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جن کو کئی الزامات اور مختلف نوعیت کی سزاؤں کے فیصلوں کا سامنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow