بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

یورنیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا

گجرات (72نیوز ایچ ڈی  ) یورنیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں 2 بہنیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے گھریلو تنازعے پر بھانجیوں پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں ان کی سہیلی بھی آگئی۔ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی دونوں بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کی 3 طالبات چنن گاﺅں کے قریب بس کے انتظا رمیں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات سائرہ عمر دراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس جھلس گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سائرہ اور آسیہ بہنیں جبکہ ہما ان کی سہیلی ہے اور تینوں یونیورسٹی آف گجرات میں ایم ایس سی کی طالبات تھیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی 2 بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے، ایک کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے ۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے تینوں ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان میں عاصم اویس، عبدالقدیر ، اور ایک اور شخص شامل ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائرہ اور آسیہ کے ماموں نے گھریلو تنازعے پر اپنی بھانجیوں پر تیزاب پھینکا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow