بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

عراق میں داعش سے تعلق کے جرم میں 300 افراد کو سزائے موت

بغداد (72نیوز ایچ ڈی  ) عراق کی 2 عدالتوں نے کالعدم شدت پسند داعش سے تعلق رکھنے کے جرم میں 300 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ عراق کی دو عدالتوں نے شدت پسند گروپ داعش سے تعلق کے الزامات میں 300 سے زائد افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار بیرقدار نے بھی اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ موصل کے قریب  واقع  تل کیف میں قائم عدالت نے 212 افراد کو داعش سے تعلق کے جرم میں موت ، 150 کو عمر قید اور 341 کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی ہیں جب کہ سزا پانے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔عبدالستار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق قصور وار ٹھہرائے گئے افراد کو اپنے دفاع کا حق دیا گیا تھا تاہم مقدمات کی سماعت کے دوران ثابت ہوا کہ ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا تھا۔ترجمان سپریم جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ غیرملکی افراد کے مقدمات کی سماعتیں دارالحکومت بغداد کی ایک عدالت میں ہوئیں، اور جنوری سے اب تک 97 غیر ملکیوں کو سزائے موت سنائی ہے اور 185 کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عراق کی وزارت انصاف نے بیان جاری کیا ہے کہ دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے 11 افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔دوسری جانب نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے عراق میں دی جانے والی پھانسیوں پر تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مشتبہ افراد کے خلاف عجلت میں مقدمات چلائے جارہے ہیں اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہی سزائے موت سنائی جارہی ہے جوطےشدہ عدالتی عمل کی خلاف ورزی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow