بریکنگ نیوز
بھارتی پنجاب نے اپنی 11 ہزار ایکڑ زمین پاکستان کو دینے کی پیشکش کردی - چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے سکھوں کے روحانی پیشواء بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ واقع کر تا ر پور علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے میں پاکستان کو 11ہزار ایکڑ ا ر ا ضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت ا ب اس پیشکش ...شہبازشریف ایماندارہیں تو (ن) لیگ میں کوئی کرپٹ نہیں ہے، شیخ رشید - لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف ایماندار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام چور، ...پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار - ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد ...127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے - لاہور : ہندو مذہب کے تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لیے بھارت سے پاکستان آئے 127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمدطارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی و یگر نے مہمانوں کوخصوصی ...شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات - اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف سے ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے ...

امریکا نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد قراردے دیا

واشنگٹن(72نیوز ایچ ڈی  )  امریکا نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا۔امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر لشکر طیبہ کی شاخیں ہی ہیں اس لیے ان دونوں جماعتوں کو بھی فارن ٹیرارسٹ آرگنائزیشن (FTO) کے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی سیکشن 219 اور دہشت گردوں کی عالمی فہرست کے ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت لشکر طیبہ میں ہی شامل کرلیا گیا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) اور تحریک آزادیِ کشمیر (ٹی اے کے) دراصل کو کالعدم لشکرِطیبہ کے ہی مختلف نام ہیں اس لیے ان دونوں سیاسی جماعتوں کے طور پر رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اس لیے ان دونوں جماعتوں کو بھی لشکر طیبہ کے ساتھ دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ میں مطلوب عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں 7 نئے نام بھی شامل کیے ہیں جن میں سیف اللہ خالد، مزمل اقبال ہاشمی، محمد حارث ڈار، تابش قیوم، فیاض احمد ، فیصل ندیم اور محمد احسان شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ملی مسلم لیگ کی قیادت کا حصہ ہیں اور لشکرِطیبہ کے متحرک کارکن بھی رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی دعوی ہے کہ اگست 2017 میں تشکیل دی گئی ملی مسلم لیگ کو لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی سرپرستی حاصل ہے اور اپنے قیام سے منشور تک حافظ سعید کی رضامندی شامل ہے تاکہ وہ سیاسی محاذ پر سرگرم رہ سکیں یہاں تک کے انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow