بریکنگ نیوز
پاکستان کا سری لنکا میں دہشتگردی پر اظہار افسوس، مدد کی پیشکش - اسلام آباد: پاکستان نے سری لنکا میں دہشتگردی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بھرپور مدد کی پیشکش کی ہے۔ سری لنکا کے شہروں کولمبو ، باٹی کوالا میں ہونے والے دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ...عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...

تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ابھی تمغہ امتیاز کے تنازع سے باہر نکلی نہیں تھیں کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔ تاہم مہوش حیات کو خود پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے تنقید کرنےو الوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناکرآپ کو شرم آنی چاہئے۔ تاہم مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب پاکستانی اینکر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔ عامر لیاقت نے مہوش حیات کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو بالکل غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ بطور فنکارہ نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ آپ اس بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں لہٰذا مجھے آپ پر مقدمہ نہیں کردینا چاہیے۔ بہت شرم کی بات ہے۔ واضح رہے کہ مہوش حیات پر تمغہ امتیاز ملنے  کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم پوری شوبز انڈسٹری مہوش حیات کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کررہی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow