بریکنگ نیوز
عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...ذیابیطس کے مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں - لندن: غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ...

اداکارہ مہوش حیات کو تنقید الٹی پڑ گئی، عامر لیاقت برس پڑے

کراچی : اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کو خوب تنقید کا بنایا جا رہا ہےاور لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔ ایک ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے آرٹیکل میں شدید تنقید مہوش حیات سے برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آ پ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کردار کشی کرکے ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں، یہ حرکت ہتک عزت کے ذمرے میں آتی ہے۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے آئینہ دکھا دیا۔ عامر لیاقت نے لکھا کہ کیوں نہ میں آپ کی فلم لوڈ ویڈنگ پر مقدمہ درج کردوں جس کی تمام کہانی میرے ارد گرد گھومتی رہی، میرا مذاق اڑایا گیا اور بغیر اجازت میرے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا، بطور فنکار نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ اس تمام بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں۔ دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے اور ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہ کرنیوالی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان پرسوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایسے فنکار جو کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں انہیں آج تک کوئی سول ایوراڈ نہیں ملا اس لئے حکومت کے ایک جونیئر اداکارہ کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کے فیصلہ پر سوالات اٹھائے جانا قدرتی امر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow