بریکنگ نیوز
عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...ذیابیطس کے مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں - لندن: غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ...

شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر سے بڑھتی دوستی کے چرچے

کراچی: روشنیوں کے شہر میں جاری رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا اختتام ہوگیا تاہم سوشل میڈیا پر فیشن ویک کے ملبوسات کے بجائے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے چرچے جاری رہے۔کراچی میں منعقد ہونے والا تین روزہ فیشن پاکستان ویک  نامور ڈیزائنرز کے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و ماڈل عاصم اظہر کی خوبصورت کیمسٹری کے باعث  لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ فیشن پاکستان ویک میں اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈیزائنر زینب چوٹانی کے  سرخ دلہن کے لباس میں سب کے دل جیت لیے تاہم ہال اس وقت تالیوں کے شور سے گونج اٹھا جب عاصم اظہر نے رومینٹک انداز میں انٹری دی اور ہانیہ کو والہانہ انداز میں دیکھتے ہوئے گانا گایا، اس دوران ہانیہ عامر شرماتی رہیں، جب کہ ہال میں موجود شائقین عاصم کے اس انداز سے خوب محظوظ ہوئے۔ سوشل میڈیا پرجہاں فیشن پاکستان ویک میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات اور پاکستانی اداکاروں کے چرچے جاری رہے وہیں ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیاگیا۔ دونوں کی ویڈیو جس میں عاصم ہانیہ کے لیے گانا گارہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ہانیہ اور عاصم کی مزید تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دونوں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دئیے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow