بریکنگ نیوز
پاکستان کا سری لنکا میں دہشتگردی پر اظہار افسوس، مدد کی پیشکش - اسلام آباد: پاکستان نے سری لنکا میں دہشتگردی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بھرپور مدد کی پیشکش کی ہے۔ سری لنکا کے شہروں کولمبو ، باٹی کوالا میں ہونے والے دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ...عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...

کوئٹہ کو جیت پر مبارکباد، آئندہ پوری سپر لیگ پاکستان میں ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گلیڈی ایٹرز کے مینجر، ویوین رچرڈ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ، سکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ یاد رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ سرفراز الیون نے 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر عبور کیا۔ اِن فارم احمد شہزاد نے ایک اور ہاف سنچری بناتے ہوئے 58 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ شین واٹسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، حسن علی بیسٹ بولر جبکہ لیوک رونکی نمبر ون وکٹ کیپر قرار پائے۔ کپتان سرفراز احمد نے غیر ملکیوں اور سر ویوون رچرڈ نے پی ایس ایل فور کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی پاکستان میں موجود شاندار کرکٹ ٹیلنٹ پر ناز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow