بریکنگ نیوز
عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...ذیابیطس کے مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں - لندن: غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ...

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد

لاہور: ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے فاضل جج شکیل احمد گورائیہ نے جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ مکمل کرلی جسے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی لیکن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے متاثرین کے وکیل سے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا وفاقی حکومت کا کام ہے، یہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ وکیل نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کا بھی حوالہ دیا۔ تاہم چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہم نے نہیں بنانا آپ دلائل دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جوڈیشل انکوائری آفیسر شکیل احمد گورائیہ نے 49 گواہوں و عینی شاہدین، ملزمان، پولیس اور سی ٹی ڈی افسران کے بیان قلمبند کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow