بریکنگ نیوز
پاکستان کا سری لنکا میں دہشتگردی پر اظہار افسوس، مدد کی پیشکش - اسلام آباد: پاکستان نے سری لنکا میں دہشتگردی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بھرپور مدد کی پیشکش کی ہے۔ سری لنکا کے شہروں کولمبو ، باٹی کوالا میں ہونے والے دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ...عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...

سانحہ کرائسٹ چرچ: ملک بھر میں سوگ، قومی پرچم سرنگوں

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی 2 مساجد پر دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانیوں کی شہادت پر آج ملک بھر میں قومی سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی درخواست پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ایک روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ سوگ کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر نصب سبز ہلالی پرچم سرنگوں رہے گا۔ نیوزی لینڈ سانحے میں دس پاکستانی متاثر ہوئے تھے جن میں سے 9 شہید ہوگئے جبکہ شدید زخمی پاکستانی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ دوسری جانب سانحہ کرائسٹ چرچ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، نیوزی لینڈ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ میتیں بدھ کے روز ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والوں کیلئے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ادھر پاکستان کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو استبنول میں طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد مسلم امہ کو واقعے کے بعد اکھٹا کرنا ہے، اجلاس میں اسلام فوبیا کے سدباب کے لیے مسلمان ممالک کے کردار پر اور مسلم دنیا سے یورپی ممالک ہجرت کرنے والے مسلمانوں پر مظالم سے متعلق بات ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow