بریکنگ نیوز
عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...ذیابیطس کے مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں - لندن: غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ...

وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان

کراچی: اداکارہ وینا ملک نے کبھی بھارت میں جاکر کام نہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کام کے دوران اچھا سبق حاصل ہوا ہے اب کبھی بھارت نہیں جاؤں گی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کی متنازع اداکارہ وینا ملک نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت میں کام کے دوران اچھا سبق حاصل ہوا بھارت میں کام کے تجربے نے مجھے مزید سمجھدار بنایا، میں نے بھارت میں کام کرنا کسی خوف یا دھمکیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے چھوڑا تھا۔وینا نے مزید کہا آپ بھارت میں کام کرتے ہوئے پوری زندگی گزاردیں لیکن آپ دیکھیں گے کہ وہاں کی تاریخ میں کسی پاکستانی فنکار کا نام شامل نہیں ہے، لیکن پاکستان میں کام کے دوران نہ صرف میری زندگی میں بلکہ میرے مرنے کے بعد بھی مجھے یاد رکھا جائے گا۔ جب وینا ملک کو پاکستان کے دیگر فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی نصیحت کرنے کے لیے کہا گیا تو وینا نے کہا میں خود ایک آرٹسٹ ہوں لہذٰا میں کس طرح دیگر فنکاروں کو کوئی نصیحت دے سکتی ہوں۔مجھے لگتا ہے ہرکسی کو اپنی زندگی میں سب کچھ کرنا چاہئے انہیں اپنی زندگی میں آنے والے مواقعوں سےفائدہ اٹھانا چاہئے، میرا ماننا ہے کہ لوگ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔ آج میں جو کچھ ہوں اپنے کیے ہوئے فیصلوں کی وجہ سے ہوں۔ وینا نے کہا اگر مجھے دوبارہ بھارت جاکر کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے نہیں لگتا کہ میں اب کبھی بھارت جاکر کام کروں گی۔دوران انٹرویو جب وینا سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو سلمان یا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو آپ اس پیشکش پر غور کریں گی جس کے جواب میں وینا نے کہا نہیں، جب میں بھارت میں کام کررہی تھی اس وقت بھی مجھے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوئی تھی لیکن میں فنکار کی اپنی کوششوں کے باعث کامیابی پر یقین رکھتی ہوں، اور اب میری ترجیح اپنے ملک میں کام کرنا ہے، اس کے علاوہ میں اپنی تمام صلاحیتیں پاکستان میں کام کرنے پر خرچ کرنا چاہتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow