بریکنگ نیوز
عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...ذیابیطس کے مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں - لندن: غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ...

روسی صدر نے سوشل میڈیا پر مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کیلیے قوانین کی منظوری دے دی

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوتن نے ریاست اور اس کے اداروں کی تذلیل کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے لیے سزاؤں کے دو قوانین پر دستخط کر دیئے جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے پارلیمان کے ایوان زیریں دُوما کے اُس مسودہ قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کسی بھی شہری یا آن لائن میڈیا کی جانب سے ریاست یا اداروں سے متعلق تضحیک آمیز مواد شائع کرنے پر بھاری جرمانہ اور 15 دن کی قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔اسی طرح صدر پوٹن نے جعلی خبروں کی اشاعت کو روکنے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری بھی دے دی جس کے تحت ایسی تمام خبروں کی اشاعت روک دی جائے گی، جنہیں ریاستی اہلکار عوامی صحت اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیں گے۔ ان دونوں قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں یا شہریوں کو تضحیک آمیز مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے ایک دن کی مہلت دی جائے گی۔چوبیس گھنٹے میں ایسا نہ کر نے پر متنازعہ آن لائن مواد زبردستی آف لائن کر دیا جائے گا اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے یہ اقدامات سوشل میڈیا پر اپنے طویل دور اقتدار کے خلاف جاری مہمات اور تنقید کے زور کو توڑنے کے لیے اُٹھائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow