بریکنگ نیوز
عمران مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن - پشاور:جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں،خلائی مینڈیٹ سے آنیوالی جعلی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، بجٹ آئی ایم ایف تیار کریگا ،جن سے ...وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں‌ گے‌ - اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‌ جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں‌ گے. عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقاتیں بھی کریں‌ گےوزیراعظم عمران خان آج ایران کے 2 ...شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک - لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان ...سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں52 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی - کولمبو: سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ...ذیابیطس کے مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں - لندن: غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ...

غیرملکی پلیئرز نے محبت کے پھولوں سے دامن بھرلیا

کراچی: پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے محبت کے پھولوں سے دامن بھرلیا جب کہ شین واٹسن نے دورے کو یادگار قرار دے دیا۔پاکستان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپ بنانے اور یہاں کے شائقین کو کھیل کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنے دامن محبت کے پھولوں سے بھرلیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور ٹیم مینجمنٹ کی کوششوں سے یہاں آنے پر راضی ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا۔ واٹسن پی ایس ایل فور میں سب زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی قرار پائے انھوں نے کئی میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی فتح کو اپنی بیٹنگ سے یقینی بنایا۔پشاور زلمی کے کپتان اورلگاتار تیسری مرتبہ پی ایس ایل کیلیے پاکستان کا رخ کرنے والے ڈیرن سیمی نے بھی ایونٹ کے دوران مداحوں کے پیار اور سپورٹ کاشکریہ ادا کیا ہے۔ ان کاٹویٹر پرکہنا تھاکہ ’’پاکستان، میں واپس آؤں گا، پیار اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا ماحول بہترین ہے اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لیے شاندار جگہ ہے۔ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور ویوین رچرڈز نے مداحوں ، پاکستان کے کرکٹ شائقین اور کراچی کے عوام کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے ٹیم کوئٹہ کے ہر ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow