بریکنگ نیوز
امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار - نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے ...5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے - مدینہ : مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامی کے قرآن ...خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 7 سال قید کی سزا - اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا فیصلہ کالعدم کردیا اور 5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی ...ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف - لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر ...ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا - اسلام آباد : نجی ٹی وی ”  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں ...

لاہور؛ بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

لاہور( 72نیوزایچ ڈی  )  برکت مارکیٹ میں واقع بیکری میں آگ لگنے سے 5افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع بیکری میں علی الصبح آگ لگ گئی  جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیواہلکاروں کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک شخص کی شناخت 15 سالہ شکیل اور دوسرے کی 30 سالہ طالب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پاک پتن سے ہے۔ اس کے علاوہ 3 نامعلوم افراد بھی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ جب کہ عمارت میں پھنسنے والے 5 بے ہوش افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ریسکیواہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم 2 گھنٹوں کی سر توڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا ہے جب کہ عمارت کے اوپری حصے میں قائم دفاتر وغیرہ کو چیک کرنے کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow