بریکنگ نیوز
بھارتی پنجاب نے اپنی 11 ہزار ایکڑ زمین پاکستان کو دینے کی پیشکش کردی - چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے سکھوں کے روحانی پیشواء بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ واقع کر تا ر پور علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے میں پاکستان کو 11ہزار ایکڑ ا ر ا ضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت ا ب اس پیشکش ...شہبازشریف ایماندارہیں تو (ن) لیگ میں کوئی کرپٹ نہیں ہے، شیخ رشید - لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف ایماندار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام چور، ...پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار - ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد ...127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے - لاہور : ہندو مذہب کے تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لیے بھارت سے پاکستان آئے 127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمدطارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی و یگر نے مہمانوں کوخصوصی ...شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات - اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف سے ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے ...

عائشہ احد نے حمزہ شہباز کیخلاف ایک اور مقدمے کی درخواست دائر کردی

لاہور :حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے ان کے خلاف ایک اور مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کردی۔عائشہ احد نے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف ایک اور مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ تھانہ جنوبی چھاؤنی میں دائر درخواست میں عائشہ احد نے اپنے ایک ڈرائیور کو بھی ملزم ٹھرایا ہے۔ عائشہ احد نے حمزہ شہباز پر اغوا اور تشدد کا الزام لگایا ہے۔ عائشہ احد نے کہا کہ گھر سے نکاح نامہ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی دستاویزات بھی چرائی گئیں۔2 جون کو ہی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے حکم پر لاہور میں سابق ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ طلب کرلیا گیا تھا۔ مقدمے میں عائشہ احد پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow